رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) موٹروے پولیس کی موٹر سائیکلسٹ کی خصوصی آگاہی و انفورسمنٹ مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی آئی جی سنٹرل زون شاہد جاوید کی ہدایات پر، سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان ایس پی رانا محمد اسماعیل کی قیادت میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی آگاہی اور انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Share
رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) موٹروے پولیس کی موٹر سائیکلسٹ کی خصوصی آگاہی و انفورسمنٹ مہم کا آغاز تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی آئی جی سنٹرل زون شاہد جاوید کی ہدایات پر، سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان ایس پی رانا محمد اسماعیل کی قیادت میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی آگاہی اور انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے. قومی شاہراہ پر بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کے پیش نظر شروع کی گئی اس مہم کے دوران ٹال پلازوں اور اہم مقامات پر ہیلمیٹ اور سائیڈ شیشوں کے لازمی استعمال اور لین ڈسپلن کی پابندی سے متعلق آگاہی پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں، فیکٹریوں اور نجی کمپنی دفاتر میں روڈ سیفٹی سیشن اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے.افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ دے کر ٹریفک قوانین کی اہمیت اجاگر کر رہے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا محمد اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمیٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال اور لین نظم و ضبط کی پابندی سے حادثات اور جانی نقصان میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔



