اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون *ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون
*ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار۔*
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید ماجد حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 330/2026 درج ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے نعمان علی کو برطانیہ میں بطور میسن (Mason) ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے۔
ملزم نے بعد ازاں 25 ہزار 500 پاؤنڈ واپس کیے، تاہم باقی ماندہ 8 ہزار 500 پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے واپس نہ کیے۔
ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ دفعہ 18، 22 امیگریشن آرڈیننس 1979 بمعہ دفعہ 109 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر سیدہ توسف زہرا ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے.

