راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) 13سالہ ملازمہ کو نشہ دیکر زبردستی ذیادتی،حاملہ کرنے پر مقدمہ درج
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) 13سالہ ملازمہ کو نشہ دیکر زبردستی ذیادتی،حاملہ کرنے پر مقدمہ درج
تھانہ صادق آباد کی حدود میں13 سالہ ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ، بچی کے حاملہ ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔مدعیہ غلام فاطمہ نے بیان دیا ہے کہ وہ فیصل آباد کی رہائشی ہے میری رشتہ دار 13 سالہ زنیرہ ولد بنیامین والد کے انتقال اور والدہ کی دوسری شادی کے بعد گزشتہ 7 سال تک میری زیر کفالت رہی۔بعد ازاں بچی کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے سنیلا عدیل کے پاس چھوڑا تھا، سنیلا عدیل وغیرہ سے طے پایا تھا کہ وہ بچی کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کریں گے اور 6 ہزار روپے ماہانہ ادا کریں گے۔ زنیرہ گزشتہ پانچ سالوں سے سنیلا کے پاس تھی اس دوران میری اسکے ساتھ فون پر بات ہوتی رہتی تھی۔کچھ عرصہ سے میاں بیوی نے زنیرہ سے بات نہیں کرائی،جس پر 15 دسمبر کو مدعیہ بچی سے ملنے اور اسے لینے کے لیے گئی تو ابتداء میں ملنے نہیں دیا گیا، بعدازاں بچی کو اس کے حوالے کردیا گیا جسے لیکر گاؤں چلی گئی۔گاؤں جا کر معلوم ہوا کہ بچی حاملہ ہے، ٹیسٹ کروانے اور پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ عدیل اسے نیند کی گولیاں دیکر زبردستی کرتا رہا اور ایک ماہ قبل بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، مدعیہ کے مطابق شافع اور عدیل بچی زنیرہ کو مارتے پیٹتے اور دھمکیاں دیتے رہے، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے مقدمہ کی تفتیش اے ایس آئی تیمور کے پاس ہے

