ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ضلع سے منشیات فروشی کے خاتمے کا ٹارگٹ متعین کرلیا ھے
Share
ہری پور (ڈیجیٹل پوسٹ) ضلع سے منشیات فروشی کے خاتمے کا ٹارگٹ متعین کرلیا ھے ، بوگسی مقدمات نہیں بنیں گے ، منشیات فروش توبہ اور اصلاح کرلیں ، تھانوں کی حدود بندیوں پر کام جاری ھے، ٹریفک کا ہجوم کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی بنائی جائے گی ، یہ باتیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ھری پور شفیع اللّہ گنڈہ پور نے اپنی تعیناتی کے بعد ھری پور پریس کلب کی کابینہ سے اپنی پہلی ملاقات میں کیا ، ملاقات کا اہتمام ڈی پی او آفس ھری پور میں کیا گیا تھا جہاں ھری پور پریس کلب کی کابینہ کی قیادت ھری پور پریس کلب کے صدر حنیف اختر نے کی ، جبکہ اس موقع پر چئیرمن ایگزیکٹو کونسل حافظ محمد زبیر ، سینئر صدر ھری پور پریس کلب ابرار احمد تنولی ، سینئر رکن عبد الباسط چوھدری ، نائب صدر بخت زادہ خان ، یاسر خان ، ایم ارشد ، ڈاکٹر ارشد محمود آکاش ، راجہ گل ، افضال احمد ،اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ، ڈی پی او ھری پور شفیع اللّہ گنڈہ پور نے کہا کہ صحافی برادری کا پولیس کیساتھ گہرا تعلق ھوتا ھے اور پولیس کو صحافیوں سے بہترین راہنمائی ملتی ھے ، صحافیوں کی نشاندہی پر کئی اہم فیصلے بھی کئے ھیں اور ھری پور پریس کلب سے ھمیں مثبت توقعات ھیں ، انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کی جڑوں کو کاٹ رھے ھیں ، اور جلد ہی ھری پور ضلع میں منشیات ناپید ھوجائے گی ، ضلع میں عوامی شکایات سننے کیلئے 13 کھلی کچہریوں کا پروگرام ھے اور 13 جنوری کو سٹی تھانے میں کھلی کچہری منعقد ھورہی ھے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات پر ھماری نظر ھے کہ ھمارے کئی تھانوں کی حدود متعلقہ علاقوں کے سائلین کی پہنچ سے دور ھیں اور کئی تھانوں میں جانے کیلئے دوسرے اضلاع سے ھوکر گذرنا پڑتا ھے ، لہذا اس پر کام جاری ھے کہ ہر علاقے سے متعلق تھانہ یا چوکی اس کے قریب واقع ھو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ھری پور نے کہا کہ جلد ہی یونیورسٹیوں کے دورے کرکے نئی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی ، اور پولیس کی طرف کسی کیخلاف بھی ناجائز مقدمات نہیں درج ھونگے ، انہوں نے ھری پور پریس کلب کی نشاندہی پر فوری طور پر لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک محلہ موتیاں میں گیٹ پر کانسٹیبل کی تعیناتی کا بھی حکم دیا



