راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) رشوت دے کر مقدمہ خارج کرانے کی کوشش، مدعی کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی سے اپیل
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ): رشوت دے کر مقدمہ خارج کرانے کی کوشش، مدعی کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی سے اپیل
تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو ریلیف دینے کا مبینہ معاملہ، اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ
(نامعلوم تاریخ) تھانہ رتہ امرال میں درج سنگین نوعیت کے مقدمہ نمبر 666/25 بجرم 324/337Fv/337Lii/337Aii/148/149 میں تبدیلی تفتیش کے بعد نئے تفتیشی افسر انسپکٹر عامر خالد صاحب کی تعیناتی پر مدعی مقدمہ نے رشوت کے ذریعے ملزم کو ریلیف دینے کی مبینہ کوششوں کا انکشاف کیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ بااثر ملزمان نے تفتیشی افسر کو مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے کی رقم دے کر مقدمہ کے مرکزی ملزم کو فائدہ پہنچانے اور مقدمہ کو خارج کرانے کی کوشش کی ہے۔
اس سنگین صورتحال پر مدعی مقدمہ نے فوری داد رسی کے لیے ایس ایس پی انویسٹیگیشن راولپنڈی کو ایک تحریری درخواست دی، جس پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ ایس پی راول کو انکوائری کے لیے مارک کر دیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا سخت نوٹس لیں اور رشوت لینے والے مبینہ افسر کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور پولیس کے محکمہ کو ایسے عناصر سے پاک کیا جا سکے۔


