LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Karachi National

سجاول(ڈیجیٹل پوسٹ) سول ہسپتال میں سھولتیں ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ عمارت بھی خستہ حال ہوگئی

Share

سول ہسپتال میں سھولتیں ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ عمارت بھی خستہ حال ہوگئی. او پی ڈی کی چھت کے پلسٹر گرنے لگے عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن گئی ہے.ہسپتال کی مین او پی ڈی کی چھت کا پلسٹر گرنے چھتیں جگہ جگہ سے اکھڑنے لگے آنے والے مریضوں خوف میں مزید پریشان ہونے لگے ہیں. گذشتہ کئی سالوں سے سول ہسپتال سجاول کی عمارت کا مرمتی کام نہیں کیا گیا ہے.محکمہ صحت کی جانب سے ڈی ایچ او سجاول کو سالانہ بجٹ ایک ارب اٹھائیس کروڑ اونیس لاکھ جاری کئے جاتے ہیں.مگر بجٹ آج تک کسی مثبت کام میں استعمال نہیں ہوئی ہے.افسران نے بجٹ کو کرپشن کی نظر کرلی ہے.ضلع بھر کی تمام سرکاری ہسپتال ز اور صحت یونٹ مسائل کا شکار بن چکے ہیں. جبکے محکمہ صحت کی جانب سے سول ہسپتال سجاول کے میڈیکل سپریڈنٹ کو صرف ایک ہسپتال کے لئے 23 کروڑ نو لاکھ پچاس ھزار سالانہ بجٹ دی جاتی ہے.مگر کروڑوں کی بجٹ کے باوجود سول ہسپتال سجاول کی عمارت خستہ حال ہوچکی ہے.شھریوں نے اعلی افسران اور اینٹی کرپشن سمیت نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال سجاول کی بجٹ کی انکوائری کی جائے تاکہ ضلع کی سرکاری ہسپتالوں کی مرمت ہوسکے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »