LOADING

Type to search

Karachi

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے میرپورخاص میں شہید ڈاکٹر کے قتل کے معاملے پر سخت ردعمل

Share

کراچی (رپورٹ ؛ پیر بخش نوناری) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے میرپورخاص میں شہید ڈاکٹر کے قتل کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے اور اسے انصاف کی فراہمی کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر محبوب علی نوناری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی انصاف کا مذاق اڑانے اور شہید ڈاکٹر کریم شیخ کے خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر کے خط کا متن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈاکٹرز میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے اور مایوسی و بے یقینی کی فضا قائم ہو گئی ہے وائی ڈی اے سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، ڈی جی ہیلتھ سندھ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز میرپورخاص اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر شہید ڈاکٹر کریم شیخ کے مقدمے میں مدعی بننے کی ہدایت جاری کریں، قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ڈاکٹر کو انصاف فراہم کیا جانا چاہیے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وائی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹروں میں پائے جانے والے خوف اور مایوسی کے ماحول کا خاتمہ ناگزیر ہےتنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر انصاف کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »