سجاول(ڈیجیٹل پوسٹ) ضلع سجاول کے علائقے لائقپور میں اسکول کی عمارت کا مرمتی کام مکمل نہ ہوسکا
Share
ضلع سجاول کے علائقے لائقپور میں اسکول کی عمارت کا مرمتی کام مکمل نہ ہوسکا محکمہ تعلیم کے افسران کو متعدد بار شکایات دینے کے باوجود اسکول کی مرمتی مکمل نہ ہوسکا.طلباء اور اساتذہ اسکول کی مرمتی کام نہ ہونے پر سڑکوں پر نکل کر آئے.اسکول سے دڑو شھر تک احتجاجی ریلی نکال کر دھڑنا دے دیا.دھڑنے میں سیاسی سماجی،مذھبی رہنماؤں سمیت سول سوسائیٹی،اساتذہ،والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مظاھرین کا کہنا تھا کہ دس سال گذرچکے ہیں مگر بوائز ھاء اسکول لائقپور کا مرمتی کام مکمل نہ ہوسکا ہے.ضلع افسران کو متعدد بار کہا مگر کوئی سننے کو تیار ہی نہیں. ٹیکیدار اسکول کا کام چھوڑکر فرار ہوگیا ہے.تدریسی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے.عارضی طور پر قائم کی گئی عمارت بھی زبون حال ہے چھت سے پلسٹر گرنا معمول بن گیا ہے.زبون حال عمارت کی وجہ سے طلباء میں خوف و حراس میں ہیں.کئی مرتبہ پلسٹر گرنے سے طلباء زخمی بھی ہوچکے ہیں.اساتذہ اور طلباء نے نگران حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بوائز ھاء اسکول لائقپور کا دس سال سے مرمتی کام مکمل نہ ہونے کا نوٹس لیکر اسکول کی مرمتی کام مکمل کروایا جائے.

