راولپنڈی | گوجر خان (ڈیجیٹل پوسٹ) غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان نقص امن کا خطرہ نشاندہی عمل تعطل کا شکار
Share
غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان
نقص امن کا خطرہ نشاندہی عمل تعطل کا شکار
رینجرز تعیناتی کا مطالبہ
پیپلز پارٹی رہنما راجا جاوید اشرف سے رابطہ کرکہ ڈی ایس پی گوجر خان کی سربراہی میں پولیس نفری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔تحصیلدار گوجر خان
ہماری 400 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کر لیا گیا مزید 500 کنال پر قبضے کی کوشش جاری ہے,رینجر تعینات کرکہ نشاندہی کیجائے۔متاثرین
نقص امن خطرے کے پیش نظر قبضہ مافیا سرغنہ راجا دانیال اقبال اور اسکے علاقے میں تعینات مسلح گینگ کو گرفتار کیا جائے۔علاقہ عمائدین
روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ دفتر متاثرین کا تانتا بندھ گیا ظالم کے خلاف مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عمائدین مسہ کسوال و جارو رتیال
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان قبضہ مافیا موضع مسہ کسوال اور جارو رتیال میں جدی مالکان کی زمینوں پر قبضے کے بعد نشاندہی کا عمل روکنے کیلئے متحرک ہو گیا ہے نقص امن اور جانی نقصان سے بچنے کیلئے تحصیلدار گوجر خان نے مقامی سیاسی رہنما سے پولیس نفرری تقرری کیلئے مدد طلب کر لی ہے ذرائع کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوجر خان کو نشاندہی کے دوران لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجا جاوید اشرف سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ علاقے میں عوامی حمایت رکھتے ہیں اور پولیس پر ان کی گرفت بھی کافی مضبوط سمجھی جاتی ہے،تحصیلدار گوجر خان نے اسی بنیاد پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے براہ راست قانونی طریقہ کار کے مطابق مدد طلب کرنے کے بجائے سیاسی شخصیات کے ذریعے پولیس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔علاقہ عمائدین نے روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا میگا سٹی گوجر خان کے پاس مطلوبہ اراضی نہیں ہے مرکزی بلیوارڈ بھی قبضے کی زمین پر تعمیر کیا گیا ہے زمین پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے قبضہ گروہ نشادہی کا عمل سبوتاژ کرنے کیلئے کوشاں ہے انتظامیہ سے گزارش ہے نشاندہی کے دوران موقع پر رینجرز تعینات کی جائے اور قبضہ مافیا کے مقامی سہولت کار راجا دانیال اقبال اور علاقے میں قبضے پر تعینات پرائیویٹ ملیشیاء کے مسلح اہلکاروں کو گرفتار کرکہ علاقہ بدر کیا جائے متاثرین میگا سٹی گوجر خان جارو رتیال کے مطابق ان کی 400 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کیا جا چکا ہے،شاملات مفاد عامہ اور تالاب کیلئے مختص مقبوضہ سرکاری زمین اس کے علاوہ ہے ڈیجیٹل پوسٹ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق سکینڈل کی اشاعت کے بعد بڑی تعداد میں متاثرین نے قبضہ گروہ شیخ طیب العزیز بلڈرز،مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز اور ان کے مقامی سہولت کار راجا دانیال اقبال کے خلاف ناجائز قبضے سے متعلق شکایات درج کروائی ہیں نئے متاثرین میگا سٹی گوجر خان میں شیر افضل وغیرہ 44 کنال،محمد آزاد شوکت 4 کنال 16 مرلے،کیپٹن مہربان ڈھائی کنال،آفتاب بلوچ 4 کنال 16 مرلے،دیوان علی 8 کنال،خان بہادر 8 کنال،عنایت 15 کنال،صابر وغیرہ 20 کنال،محمد اسلم 33 کنال اور محمد تاج رقبہ5 کنال 6 مرلے شامل ہیں ان تمام مقامی افراد کی زمینوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہےمتاثرین نے ڈیجیٹل پوسٹ کو بتایا طاقتور قبضہ گروہ کے مسلح افراد نے دن دیہاڑے ان کی جدی زمینوں پر بلڈوزر چلا دیئے اس زمین پر اب فصلیں کاشت کر سکتے نہ مال مویشی لے جا سکتے ہیں قبضہ گروہ اہلکار اپنی ہی زمینوں کا رخ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں فائرنگ کرکہ ڈراتے دھمکاتے ہیں اور پولیس کے ذریعے ہم پر پرچے کرواتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہمارے جانوروں کا داخلہ بھی ہماری اپنی ہی آبائی زمینوں پر بند کر دیا گیا ہے موہڑہ میال کے مکین گھروں تک محدود ہیں،قدرتی نالے اور تالاب کا پانی روک کر ہمیں محصور کر دیا گیا ہے شہدائے پاکستان اور غازیوں کی بستی کے مکین انصاف کیلئے آرمی چیف سید عاصم منیر کی مدد کے منتظر ہیں وزیر اعلی پنجاب،کمشنر و ڈی سی پنڈی،آر پی او اور سی پی او راولپنڈی انصاف کی فراہمی ہمارے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریں