LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد (ڈیجٹل پوسٹ) نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور پی ایس بی دبنگ افسران سے گزارش ہے افغان سٹی زن کارڈ حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے حساس ادارے آپریشن کریں لیکن کاروبار والی جگہ پر نہ کریں

Share

نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور پی ایس بی دبنگ افسران سے گزارش ہے افغان سٹی زن کارڈ حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے حساس ادارے آپریشن کریں لیکن کاروبار والی جگہ پر نہ کریں کیونکہ پکڑ دھکڑ سے مال غائب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے ہمارے ڈوب جاتے ہیں خوف کی وجہ سے خریدار بھاگ جاتا ہے مال پیچھے سے غائب ہو جاتا ہے بروقت اوگراہی نہیں ملتی کسان کو ہم کیسے پیسہ دیں گے ۔ ہمارے پاس آکشن کے لئے اندر جگہ موجود نہیں لیکن ہماری جگہ پر کھوکھے بنا دیئے گئے ہیں ٹماٹر منڈی کے صدر سمیع اللہ خان سے گفتگو ۔
23سالہ دور میں منڈی میں کام کر رہے ہیں صفدر صدیق کے بارے میں منفی سوچ رکھتا تھا صفدر صدیق سے غلطیاں ہوئی ہیں صفدر صدیق کا قریبی ساتھی نور حیدر قاتلانہ حملے میں مارا گیا ہماری بھابھی صاحبہ بھی فوت ہو گئی صفدرصدیق کی سوچ میں تبدیلی آگئی اب منڈی کے مفادات سامنے آئے ہیں منڈی کے لوگوں کو پتہ ہے کہ میں سٹیٹ فارورڈ بات کرتا ہوں سامنے کوئی بھی بیٹھا ہو میں صرف اللہ تعالیٰ کی ذات سے ڈرتا ہوں میرے تعلقات بھائیوں جیسے اشفاق عباسی محمد ساجد عباسی ، سید آغا سراج کے ساتھ بھی ہیں صفدر صدیق کے ساتھ بھی تعلقات ہیں لیکن حق سچ کی بات آجائے تو ڈنکے کی چوٹ پر سامنا کرتا ہوں ۔ منڈی کے اندر جہاں 20-25لوگوں کے کام کرنے کی جگہ ہے وہاں پر 50-60لوگ کام کر رہے ہیں منڈی کے اندر آکشن گراؤنڈ والی جگہ بہت کم ہے باہر آڑھتیوں کی جگہ پر کھوکھے لگا دیئے ۔ سبزی و فروٹ منڈی ہول سیل منڈی ہے ہمارے پاس آکشن کے لئے گراؤنڈ تک موجود نہیں ہمارے ساتھ جن لوگوں نے ہمیں اعتماد میں لیا تھا انہوں نے آج تک وہ کام نہیں کئے جو وعدے کئے تھے ۔ سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا جن کی وجہ سے کسان کا مال فروخت نہیں ہو گا کیونکہ زیادہ تر مال افغانی لوگ اٹھاتے ہیں سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کے کھربوں روپے ڈوب جائیں گے کسانوں کو رقم نہیں مل سکے گی ملکی معیشت تباہ ہو جائے گی حساس اداروں کے پاس ان افغانیوں کے کارڈ موجود ہیں گھروں سے اٹھائیں کاروبار والی جگہ پر کاروائی ہو گی تو کاروبار بیٹھ جائے گا ۔ حکومت پاکستان نے ان کو افغان سیٹیزن کارڈ جاری کئے ہوئے ہیں تمام ڈیٹا حساس اداروں کے پاس موجود ہے سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے زمینداروں کو کھاد ، سپرے ، بیج کی مد میں لاکھوں روپے ایڈوانس دیئے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شادی غمی میں لاکھوں روپے دیئے ہوئے ہیں کسان کی فصل تیار ہونے پر مال منڈی میں آتا ہے تو آڑھتی کسانوں سے پیسہ وصول کرتا ہے اگر بروقت آڑھتیوں کو پیسہ نہیں ملے گا تو کسان کو آڑھتی پیسہ کیسے دیں گے۔ اوگرائی کے لئے جب ہمارا منشی لینے جاتا ہے تو آگے سے اوگرائی نہیں ملتی پکڑ دھکڑ سے یہ لوگ بھاگے ہوئے ہوتے ہیں مال پیچھے سے غائب ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے ملک کے اندر پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے افراتفری ہے لوگ بھوک سے خود کشیاں کر رہے ہیں اوپر سے پانی بجلی کے بل اتنے زیادہ آرہے ہیں لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں میری نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور پی ایس بی دبنگ افسران سے گزارش ہےوارننگ دیں اور ان لوگوں کو وقت دیں کاروبار خراب نہ ہو اس کے بعد پکڑ دھکڑ شروع کریں وہ بھی گھروں سے اٹھائیں کاروبار والی جگہ سے اٹھانے سے ہمارے اربوں روپے سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کے ڈوب جائیں گے ۔ کسان اور ہم آڑھتی لوگ فٹ پاتھوں پر آجائیں گے پاکستان کو سب سے زیادہ آمدنی منڈی سے آتی ہے معیشت بیٹھ جائے گی جو کہ معیشت پہلے ہی بہت خراب ہے ۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »