LOADING

Type to search

BREAKING NEWS Karachi National

کراچی(ڈیجیٹل پوسٹ) بلوچستان ٹائمز کراچی کے نیوز ایڈیٹراور کراچی پریس کلب کے سینیئر رکن آصف شیخ جمعرات کو دن تین بجے حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے

Share

انا للہ و انا الیہ راجعون

بلوچستان ٹائمز کراچی کے نیوز ایڈیٹراور کراچی پریس کلب کے سینیئر رکن آصف شیخ جمعرات کو دن تین بجے حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے، ان کی عمر 63برس تھی۔ آصف شیخ نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ان کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ S-47بلاک 2پی ای سی ایچ ایس کے قریب واقع مسجد دارالسلام میں 2:45 پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین شیر شاہ کے قبرستان میں کی جائے گی۔ آصف شیخ کا شمار انگریزی صحافت کے مستند صحافیوں میں ہوتا تھا اور وہ 45 برسوں سے پیشہ صحافت سے وابستہ تھے۔ وہ طویل مدت تک کراچی یونین آف جرنلسٹس اور پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کے لیئے جدوجہد کرتے رہے۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی صحافتی حلقوں میں غم واندوہ کی فضا پھیل گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »