اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) برطانوی اسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی
Share
برطانیہ کے رائل برومپٹن اسپتال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی۔
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ رائل برومپٹن اسپتال کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ پروفیسر کارلو ڈی ماریو کی جانب سے جاری کی گئی ہے اور اس رپورٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔
برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو اب بھی دل کے عارضے کی علامات ہیں، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کے سبب نواز شریف کا مسلسل چیک اپ کیا گیا، ہم نے نواز شریف کی پہلے اینٹی اینجنل تھراپی کی بہتری کے لیے علاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو انجائنا علامات اور کورونا کی وجہ سے پاکستان جانے سے روک دیا گیا تھا۔
برطانوی اسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرض کی علامات بڑھ گئیں تو نواز شریف کی انجیو پلاسٹی دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا جو نومبر 2022 میں کی گئی اور اس دوران نواز شریف کو اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے