LOADING

Type to search

National

نوابشاہ (ڈیجیٹل پوسٹ) سنی علماء کونسل ضلع نواب شاہ کے زیر اہتمام 18ذوالحجہ یوم شہادت خلیفہ سوئم

Share

نوابشاہ (ڈیجیٹل پوسٹ) سنی علماء کونسل ضلع نواب شاہ کے زیر اہتمام 18ذوالحجہ یوم شہادت خلیفہ سوئم، داماد پیغمبرصہ، مظلوم مدینہ، ناشر قرآن ،کاتب قرآن، حضرت سیدنا امام عثمان غنی رض کے یوم شہادت کےسلسلے میں مدح صحابہ و مطالباتی جلوس سنی علماء کونسل کے ضلعی رہنماؤں قاری محمد اکرم فاروقی ،علامہ محمد عامر فاروقی ، قاری منیر احمد حقانی قاری محمد حنیف عثمانی، مولانا علی حیدر ، مولانا عبداللّٰہ ، آصف قریشی ،و دیگر کی قیادت میں جامع کبیر مسجد تا پریس کلب نواب شاہ پہنچا جہاں سنی علماء کونسل نوابشاہ کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مدح صحابہ و مطالباتی جلوس میں اہلسنت عوام کی بہرپور شرکت پیغام دے رہی ہے کہ تمام صحابہ و اہلبیت ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ایمان کا محور ہیں،حضرت سیدنا امام عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت 18 ذوالحجہ ہے،حضرت سیدنا امام عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شخصیت اسلام کی تاریخ میں ایثار قربانی اور ایمان کی عظیم مثال ہے،حضرت سیدنا امام عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے مال جان اور وقت کو اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کیا،ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں،اور ان کی شہادت ہمیں اتحاد محبت اور دین کے لیے قربانی کے اصول سکھاتی ہے،تاریخ اسلام ان کی خدمات پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی،سیدنا امام عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی جان کی قربانی دے دی لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر مدینہ کے امن و امان کو برقرار رکھا،قائدین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 ذوالحجہ کو سرکاری سطح پر یوم شہادت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے طور پر منایا جائے،قومی میڈیا پر ان کی شخصیت خدمات اور قربانیوں پر مبنی پروگرامات نشر کیے جائیں،تعلیمی اداروں میں ان کی زندگی کے واقعات پر روشنی ڈالنے کے لیے سیمینار منعقد کیے جائیں،صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام اس دن کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کریں،یہ اقدامات نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کریں گے بلکہ نئی نسل کو اسلامی تاریخ کی اہمیت سے روشناس کرانے میں کار آمد ثابت ہوں گے،اس طرح ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھ سکیں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب حاصل کریں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »