LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔سنگین جرائم میں ملوث 22 مجرمان اشتہاریوں سمیت 38 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔مزید تفتیش جاری ہے تھانہ وومن ، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ شالیمار، تھانہ سنگجانی ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ کھنہ،تھانہ لوہی بھیر، پھلگراں،تھانہ شہزاد ٹاﺅن اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 810 گرام چرس، 1342گرام آئس، 520 گرام ہیروئن ،25 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 10عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 22 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »