راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد محمد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد محمد جاوید سلہریا کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کرکے ٹیمپرنگ کر کے فروخت کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار، 8 مسروقہ موٹر سائیکل، ٹیمپرنگ کا سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرکے ٹیمپرنگ کر کے فروخت کرنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 8 مسروقہ موٹر سائیکل، ٹیمپرنگ کا سامان برآمدہوا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

