راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ گلتاج کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ گلتاج کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، 6 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے6 روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، ریس کورس پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

