کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کی جانب سے تنظیمی ڈھانچے کا باضابطہ اعلان ہو گیا
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کی جانب سے تنظیمی ڈھانچے کا باضابطہ اعلان ہو گیا جس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاپاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو ڈسٹرکٹ ویسٹ پرائیویٹ سیکٹر کی تعارفی میٹنگ ٹاون چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کے ساتھ اُن کے دفتر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقد ہوئی جہاں صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ عابد حسین ستی اور انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ ویسٹ علی اکبر کاچیلو بھی موجود تھے۔ رہنماوں نے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسلم سموں کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر عہدیداران میں عبدالرزاق کاچیلو بطور سینئر نائب صدر، محمد فیصل شیخ نائب صدر، محمد ابراہیم نائب صدر اول، سلیم سرور نائب صدر دوم، اور کوثر اقبال سومرو جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔ اسی طرح رخسانہ ناز بیگم کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سونیا حسین کو انفارمیشن سیکریٹری، محمد علی راجہ جوکھیو کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، ذکیر کو ریکارڈ اینڈ ایونٹس سیکریٹری، نورنگ کو رابطہ سیکریٹری اور امام علی کو فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہےبیان کے مطابق تمام نومنتخب عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے مزدوروں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کریں دوسری جانب جنرل سیکریٹری کوثر اقبال سومرو نے اپنے پیغام میں تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد اسلم سموں، عبدالوحید بلوچ، عابد حسین ستی، حبیب الدین جنیدی، حسین بادشاہ اور عبدالرزاق کاچیلو نے اعتماد کا اظہار کر کے اہم ذمہ داری سونپی ہے، جسے پوری دیانتداری سے نبھایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقدہ تعارفی تقریب میں صدر عابد حسین ستی اور انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر کاچیلو نے عہدیداران کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ تقریب میں مزدوروں کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

