LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

4 کاروائیوں میں 7 کروڑ 17 لاکھ مالیت کی 283.6 کلوگرام منشیات برآمد

3 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

کاروائیاں

میرانی ڈیم روڈ تربت ضلع کیچ میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک گاڑی سے 234 کلوگرام آئس برآمد۔ مذکورہ منشیات کو سمندری راستے سے بیرون ملک سمگل کیا جانا تھا۔ اس سمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جوائنٹ چیک پوسٹ،انڈس ہائی وے کوہاٹ پر 3 خواتین ملزمان کے قبضے سے 15 کلوگرام چرس برآمد۔ خواتین نے منشیات کو مہارت کے ساتھ جسم کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔ یہ تینوں خواتین منشیات کے ایک پہلے مقدمے میں ضمانت پر تھیں۔

ایم ون موٹروے فتح جنگ ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔ منشیات گاڑی کی ڈگی میں مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔

ایئرپورٹ روڈ ضلع پنجگور میں ایک گاڑی سے 25 کلوگرام آئس برآمد۔ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »