LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) جے پی ایم سی پلاسٹک سرجری وارڈ میں ایف سی پی ایس پارٹ دوم ماک امتحان کا انعقاد

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی کے پلاسٹک سرجری وارڈ میں ایف سی پی ایس پارٹ دوم کے اعلیٰ معیار کے ماک امتحان کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان بھر سے پلاسٹک سرجری کے ریزیڈنٹس نے شرکت کی اس امتحان کا مقصد امیدواروں کو (سی پی ایس پی) کے اصل امتحانی ماحول سے روشناس کرانا تھا۔ سینئر پروفیسرز اور تجربہ کار ایگزامنرز نے امیدواروں کا جائزہ امتحانی اسٹیشنز، کلینیکل مباحثوں اور زبانی امتحان (ویوا) کے ذریعے لیا یہ علمی سرگرمی کی قیادت میں منعقد ہوئی، جو شعبہ پلاسٹک سرجری جے پی ایم سی کے سربراہ ہیں اس اقدام کا مقصد امتحانی تیاری کو مضبوط بنانا، کلینیکل اعتماد میں اضافہ کرنا، اور جراحی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا تھا شرکاء اور فیکلٹی نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اسے مستقبل کے سرجنز کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ یہ کامیاب انعقاد شعبہ پلاسٹک سرجری، جے پی ایم سی کی تعلیمی میدان میں مسلسل کاوشوں کا مظہر ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »