اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ صدربیرونی کےعلاقہ میں 15 کال پر جانے والی پولیس پارٹی پر موٹرسائیکل سوار تین خطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ کےدوران تینوں مسلح ڈاکو ہلاک
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ صدربیرونی کےعلاقہ میں 15 کال پر جانے والی پولیس پارٹی پر موٹرسائیکل سوار تین خطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ کےدوران تینوں مسلح ڈاکو ہلاک، مسروقہ موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد،ڈاکوؤں نےگزشتہ روز صدر بیرونی کے علاقہ میں دکان پر ڈکیتی کےدوران فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیاتھا،پولیس کو اطلاع ملی کہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈھوک بابا میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے رقم چھینے کی واردات کی ہے، صدربیرونی پولیس موقعہ پر پہنچی تو مسلح ڈاکوؤں نے جنگل ایریا میں مورچہ زن ہو کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل فہد کو بھی لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سرکاری موبائل وین پر بھی گولیاں لگیں،ہلاک ڈاکو قبل ازیں ڈکیتی اور رابری کے متعدد مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں، پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع دینے والے شہری نے بھی ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا کہ انہی ڈاکوؤں نےاس کے ساتھ کچھ دیر قبل واردات کی تھی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،تھانہ نصیر آباد پولیس نے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے رقم 36 ہزار 05 سو اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، کلر سیداں پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے 02 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، تھانہ کلرسیداں، صادق آباد، اور گوجر خان پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لیکر 05 لیٹر شراب، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا

