LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا نماز جمعہ کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد ،امام بارگاہوں اورمختلف مقامات کا دورہ۔ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات اور حوصلہ افزائی کی۔

Share

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق اور سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کی مختلف مساجد ،امام بارہوں اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران امن و عامہ کی صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی و سرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی امن و عامہ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے نفری کو بریف کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں۔ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و جوانوں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے۔ تمام افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »