کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں انتظامی صورتحال غیر محفوظ
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی انتظامیہ بھی غیر محفوظ ہوگئی۔ اسپتال میں ایک وفد کے ساتھ جاری اجلاس کے دوران ایک ڈاکٹر اور اس کے ساتھی کی جانب سے ڈائریکٹر اور دیگر عملے کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ترجمان کے مطابق، واقعے میں ڈاکٹر کمال ناصر اور اسٹاف ممبر اصف مسعود شامل تھے۔ اس وقت اسپتال کی ڈائریکٹر پروفیسر رفعت سلطانہ اپنے عملے کے ہمراہ وفد کو بریفنگ دے رہی تھیں ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر کمال ناصر اور اصف مسعود نے اجلاس کے دوران ڈائریکٹر، وفد اور اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کی۔ مزید بتایا گیا کہ اصف مسعود نشے کی حالت میں ڈائریکٹر کے دفتر میں داخل ہوا، جہاں اس نے ڈائریکٹر اور عملے کو گالیاں دیں اور میزوں کو لاتیں ماریں ترجمان کے مطابق، ڈاکٹر کمال ناصر سمیت کچھ دیگر اسٹاف کو “گھوسٹ ملازمین” قرار دیا گیا ہے، جن کی تنخواہیں روکی گئی تھیں، جس پر یہ ردعمل سامنے آیا اسپتال انتظامیہ نے واقعے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور مزید کارروائی متوقع ہے۔

