اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) روات میں گھر سے خریداری کرنے لوکل وین میں سوار ہونے والی 19 سالہ خاتون سے چار اوباشوں کا گھناؤنا کھیل
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) روات میں گھر سے خریداری کرنے لوکل وین میں سوار ہونے والی 19 سالہ خاتون سے چار اوباشوں کا گھناؤنا کھیل، چلتی گاڑی میں وڈیو بناتے رہے، قانونی کاروائی سے روکنے کیلئے بیٹی کے وٹس ایپ پر ملزمان وڈیو کو وائرل اور قتل کی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، بیٹی کی حالت بگڑ چکی ہے، متاثرہ خاتون کی والدہ کی طرف سے دادرسی کی درخواست پر روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، متن مقدمہ کے مطابق انچارج چوکی بحریہ ٹاؤن ،چوکی بحریہ تھانہ روات سائلہ بانو بی بی محلہ کوٹ سیداں روڈ گجرخان ضلع راولپنڈی کی رہائشی ہوں، میری 19 سالہ بیٹی مسمات حرا شادی شدہ دو بچوں کی ماں ہے، خاوند قدیر حسین گاؤں کے نجی فارم پر کام کرتا ہے، رمضان شریف سے قبل بیٹی حرا بوقت صبح ساڑھے گیارہ بچوں کے کپڑے خریدنے کیلئے گھر سے روات بازار کیلئے نکلی گاؤں سے کیری ڈبے پر چک بیلی سے جی ٹی روڈ پر اتری اور وہاں سے ٹیوٹا ہائی ایس میں روات بازار جانے کیلئے جونہی گاڑی میں سوار ہوئی کنڈکٹر نے گیٹ بند کر کے گاڑی واپس چک بیلی روڈ کی طرف موڑ لی جس پر میری بیٹی نے شور شرابہ کیا تو کنڈیکٹر نے اسے قابو کر کے خاموش کرا دیا، چک بیلی روڈ سے ایک اور آدمی گاڑی میں سوار ہوگیا جسے گینگ کے باقی افراد عقیل کہہ کر پکار رہے تھے جبکہ ڈرائیور کو سلطان کہہ رہے تھے، جس نے گاڑی بگا شیخاں کے علاقہ میں ایک مکان کے پاس جا کر روک دی اور حرا کو کھینچ کر مکان کے اندر لیجانے کیلئے دوسرے ساتھی کو بھی بلوالیا، عقیل نے کپڑے کی مدد سے بیٹی کو خاموش کروا رکھا تھا، ملزمان ٹیوٹا کو بگاشیخاں گاؤں والی روڈ پر گھماتے رہے اور اسی موقع سے فائدہ اٹھا کر چاروں نے حرا کیساتھ ریپ کیا اور اسکی وڈیو بناتے رہے،بعدازاں چار بجے کے قریب اسے بگا شیخاں سے چک پہلی موڑ پر گاڑی سے اتار کر چلے گئے ،گھر پہنچ کر حرا نے قدیر کو سارا واقعہ بتایا جس نے اسے خاموش رہنے کو کہا، ملزمان موبائل سے میری بیٹی کی ویڈیو بناتے رہے سلطان نام کے آدمی نے کالیں کیں اور دو تین دفعہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں اور وقوعہ سے متعلق خاموش رہنے کے واٹس ایپ میسج کیے اور بتایا کہ حرا کے ساتھ جو ہوا وہ کائنات اور فردوس (میری بیٹی کی نند اور ساس) کی ایما پر کیا گیا ہے، یہ تمام واقعہ حرا نے بتایا جس کی طبیعت خراب ہے, اکبر نام کے شخص نے جرگے میں ہمیں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی سے منع کرتے ہوئے ملزمان کی جانب سے ازالے کی مد میں علاج معالجہ کا وعدہ کیا لیکن بعدازاں وعدہ خلافی کی، بروقت علاج نا ہونے سے زیادتی کا شکار ہونے حرا کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ملزمان اب بھی قانونی کاروائی سے روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ملزمان سلطان،عقیل ہمراہ دو نامعلوم افراد نے ملکر میری بیٹی مسمات حرا کیساتھ ریپ کیا اور سخت زیادتی کی ہے بیٹی کے ہمراہ تحریری درخواست پیش کررہی ہوں قانونی کاروائی کرکے داد رسی کیجائے

