LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی مبینہ ملی بھگت روات جی ٹی روڈ کروڑوں کا پٹرول ڈیزل چوری انتظامیہ کی تاحال خاموشی سوالیہ نشان ۔

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی مبینہ ملی بھگت روات جی ٹی روڈ کروڑوں کا پٹرول ڈیزل چوری انتظامیہ کی تاحال خاموشی سوالیہ نشان ۔

ہمیں پولیس تھانے کی سپورٹ ھے کوئی دھندہ بند نہیں کروا سکتا غیرقانونی دھندہ مالکان کی بڑھکیں ۔زرائع

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکرز سے پٹرول ڈیزل چوری کرنے کی اطلاع پر چھان بین کرنے پر اہل علاقہ میں سے زرائع نے بتایا کہ عرصہ سے کراۓ پر حاصل کئے گئے احاطوں میں آئل ٹینکرز سے پٹرول ڈیزل چوری کیا جاتا ھے احاطے جن میں سے ایک تھانہ روات کی بغل میں ہے جسے فیصل بھٹی نامی جبکہ مزید چک بیلی موڑ اور بسملہ ہوٹل کے پاس جن میں روزانہ بڑی تعداد میں آئل ٹینکرز آتے ہیں مذکورہ آئل ٹینکرز سے روزانہ کھلے عام لاکھوں کا جبکہ ماہانہ کروڑوں کا پٹرول ڈیزل چوری کیا جاتا ھے یاد رھے اس اہم اشو پر چند روز قبل بھی سوشل میڈیا پر نیوز چلیں جس پر زرائع نے بتایا مذکورہ غیرقانونی دھندے میں ملوث افراد کا کہنا تھا ہمیں روات پولیس کی جانب سے فل سپورٹ ھے کوئی ہمارا غیرقانونی دھندہ بند نہیں کروا سکتا کھلے عام ڈائیلاگ اور پولیس کی طرف سے مکمل خاموشی ایس ایچ او روات دیگر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے
یاد رھے مذکورہ دھندے میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی حفاظتی انتظامات بھی نہیں
سی پی او راولپنڈی ۔ ایس پی صدر ۔ ڈپٹی کمشنر ۔ محکمہ سول ڈیفنس ۔ مذکورہ صورتحال میں مذکورہ غیرقانونی دھندہ بند کروا کر اس میں شامل افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »