LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) یومِ شہادت حضرت علیؓ، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی ٹھٹہ کے مرکزی جلوس میں شرکت

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) یومِ شہادت حضرت علیؓ، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی ٹھٹہ کے مرکزی جلوس میں شرکت حضرت علیؓ علم و حکمت کے سرچشمہ اور حق و انصاف کے علمبردار تھے۔ ریاض شاہ شیرازی  کراچی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ اور عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے یومِ شہادت حضرت امام علی ابن ابی طالبؓ کے موقع پر ٹھٹہ سے نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور عظیم اسلامی علمبردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ موقع پر اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی سیرت اسلام کے اعلیٰ اصولوں، عدل و انصاف، علم و حکمت اور شجاعت کا روشن نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ رسول اکرم ﷺ کے قریبی رفیق اور اہل بیت کے ممتاز فرد تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی سربلندی، حق کی پاسداری اور مظلوموں کی مدد کے لئے وقف رکھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حضرت علیؓ کی علمی بصیرت، شجاعت اور تقویٰ نے اسلامی تاریخ میں ایک منفرد اور باوقار مقام پیدا کیا۔ انہوں نے میدانِ جنگ میں بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا اور ہر مشکل مرحلے پر حق اور عدل کا پرچم بلند رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورِ خلافت میں بھی حضرت علیؓ نے عدل، رواداری اور خدمتِ خلق کو اپنی پہچان بنایا۔ آپؓ نے ہمیشہ سچائی، صبر اور برداشت کو فروغ دیا۔ ان کی شہادت امت مسلمہ کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے مگر ان کی تعلیمات آج بھی مسلمانوں کے لئے رہنمائی کا روشن مینار ہیں۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ حضرت علیؓ کی سیرت ہمیں علم، انصاف، صبر اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں برداشت، بھائی چارے اور عدل کے فروغ کے لئے ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »