کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
اس سلسلے میں ترتیب دیے گئے جامع سیکیورٹی پلان کے تحت 5213 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں 19 ایس ایس پیز/ایس پیز، 53 ڈی ایس پیز، 755 این جی اوز، 4244 ہیڈ کانسٹیبلز/کانسٹیبلز اور 142 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں۔
مرکزی جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور واپسی کے راستوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
جلوس کے روٹ پر روٹ سیلنگ، اسنیپ چیکنگ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اور بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی الرٹ رہیں گی جبکہ اہم اسپتالوں میں بھی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، شرکاء کے تحفظ اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔
کراچی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
ترجمان کراچی پولیس

