ملیر (ڈیجیٹل پوسٹ) صبح پولیس کی نوکری، شام کو منشیات فروشی — شاہ لطیف پولیس کی ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب کارروائی
Share
ملیر (ڈیجیٹل پوسٹ) صبح پولیس کی نوکری، شام کو منشیات فروشی — شاہ لطیف پولیس کی ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب کارروائی
پولیس نے ایک پولیس کانسٹیبل کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار پولیس کانسٹیبل انعام اللہ ایس پی ملیر آفس میں تعینات ہے۔
مخبرِ خاص کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
پولیس جب موقع پر پہنچی تو کانسٹیبل انعام اللہ جھنگل میں جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا۔
حکمتِ عملی کے تحت گھیراؤ کر کے ملزم کو 1 کلو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کانسٹیبل انعام اللہ کے مطابق وہ ہاشم گوٹھ سے چرس خرید کر لاتا تھا اور قائدآباد اور قذافی ٹاؤن میں فروخت کرتا تھا۔
ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

