اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
Share
سی ڈی اے شعبہ لینڈ بحالیات 73 بوگس پلاٹ الاٹمنٹ میگا کرپشن سکینڈل میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا جبکہ سابق ڈائریکٹر لینڈ بحالیات سدرہ انور بچ نکلی۔
اب تک ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر،3 پٹواری،ڈیلنگ اسسٹنٹ سمیت 9 سی ڈی اے افسران گرفتار ہو چکے،سابق ڈائریکٹر سدرہ انور،تحصیلدار عامر اولک،پراپرٹی ڈیلرز مافیا سمیت 10 گرفتار نہیں ہو سکے
مزید تفتیش کرنی ہے 62 پلاٹس غلط الاٹ کئے گئے ہیں اور 11 پلاٹس حقداروں کے بجائے کسی اور کو الاٹ کر دئیے،پراسیکیوٹر ایف آئی اے،

بوگس الاٹمنٹ سے فیضیاب ہونے والے پراپرٹی ڈیلرز مافیا ملک طاہر،طاہر چوہان،راجہ ساجد محمود،راجہ ملتان و دیگر بھی ایف آئی اے شکنجے میں،
اسلام آباد)اپنے رپورٹر سے(وفاقی دارالحکومت کے وفاقی ترقیاتی ادارہ)سی ڈی اے ( شعبہ لینڈ بحالیات کے بوگس پلاٹ الاٹمنٹ میگا کرپشن سکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی)ایف آئی اے( نے سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا ہے جبکہ عدم حاضری کے باعث سابق ڈائریکٹر لینڈ بحالیات سدرہ انور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئیں اب تک ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر،3 پٹواریوں،ڈیلنگ اسسٹنٹ سمیت 9 سی ڈی اے افسران گرفتار ہو چکے ہیں اور سابق ڈائریکٹر سدرہ انور،تحصیلدار عامر اولک،پراپرٹی ڈیلرز مافیا سمیت مزید 10 افسران تاحال گرفتار نہیں ہو سکے مبینہ طور پر 67ارب مالیتی بوگس الاٹمنٹ سکینڈل کی 80 سے زائد انکوائریاں زیر التواء ہیں جن کے مکمل ہونے پر مزید مقدمات درج کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شارخ ارجمند نے سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی بوگس الاٹمنٹ پر ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے معاملہ پر سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی جس کے بعد سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کو ایف آئی اے خارج نے گرفتار کر لیا جبکہ سابق ڈائریکٹر لینڈ بحالیات سدرہ انور کی بھی ضمانت خارج کردی گئی لیکن عدالت میں عدم حاضری کے باعث گرفتار نہیں ہوسکیں سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پرسماعت کی افنان عالم کے وکیل صفائی نے کہا کہ مجھے دوران انکوائری کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا نہ بلایا گیا میں نے اخبار میں پڑھا مجھے بلایا ہی نہیں گیا ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ انکوائری مکمل ہو چکی تو اب انہیں میری گرفتاری کیوں مطلوب ہے میں سرکاری ملازم ہوں بغیر اجازت ملک سے باہر بھی نہیں جا سکتا میرے وقت میں صرف پلاٹس کی بیلٹنگ ہوئی میں الاٹمنٹ میں شامل نہیں تھا اختیارات کا غلط استعمال کرپشن رولز میں جرم نہیں ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کے خلاف مزید انکوائریاں ہیں اس کیس سمیت زیر التواء انکوائریز کی بھی ابھی تفتیش کرنی ہے لہذا ان کی گرفتاری مطلوب ہے یہ پہلے بھی بلانے کے باوجود نہیں آئے ٹھوس شواہد ہیں ان کے دور میں پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوئی انھوں نے کیا فائدہ لیا اور کون کون شامل ہے مزید تفتیش کرنی ہے 62 پلاٹس غلط الاٹ کئے گئے ہیں اور 11 پلاٹس حقداروں کے بجائے کسی اور کو الاٹ کر دئیے،دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی،درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن افضل نیازی نے ٹیم کے ہمراہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے منتقل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم،سابق ڈائریکٹر لینڈ بحالیات سدرہ انور تحصیلدار عامر حیات اولک گرداور،پٹواریوں کی تصدیق کے بعد الاٹمنٹ عمل میں آتی ہے جبکہ سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم عدالت میں جھوٹ کہتے رہے کہ ان کی منظوری سے الاٹمنٹ پراسز نہیں ہوا اور ان بوگس پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے فیضیاب ہونے والے پراپرٹی ڈیلرز مافیا ملک طاہر،طاہر چوہان،راجہ ساجد محمود،راجہ ملتان و دیگر بھی ایف آئی اے شکنجے میں آچکے ہیں موجودہ افسران کی گرفتار کے بعد ریکارڈ ہونے والے بیانات کے بعد ڈیلرز مافیا کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔



