LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے،طاق راتوں، شبِ قدر اور یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے،طاق راتوں، شبِ قدر اور یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار

مساجد،امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کیا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ

کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ

یومِ شہادت حضرت علیؓ کے جلوسوں اور مجالس کے لیے جامع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

طاق راتوں اور شبِ قدر کے اجتماعات کے پیش نظر مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف سیکیورٹی مذید سخت کی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ

جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر واک تھرو گیٹس،اسنیفر ڈاگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خدمات حاصل کی جائیں۔وزیر داخلہ سندھ

حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ گشت میں اضافہ کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ

سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مرکزی کنٹرول رومز سے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ

شرپسند عناصر اور امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔وزیر داخلہ سندھ

عوام الناس سے اپیل ہے کہ مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔ضیاء الحسن لنجار

علماء کرام،منتظمین مجالس اور جلوسوں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جائے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔وزیر داخلہ سندھ

حکومت سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیر داخلہ سندھ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »