LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں،آئی جی نے شہداءاور غازیوں کی بہادر ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کیا،اسلام آباد پولیس نے خواتین کیلئے محفوظ اور بااعتماد ماحول فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کو عملی جامہ پہنایا ،پولیس میں فرائض سرانجام دینے والی خواتین پولیس افسران نہ صرف ہمارا فخر ہیں بلکہ وہ ہمارا قیمتی اثاثہ بھی ہیں،اسلام آباد پولیس میں موجود ویمن پولیس اسٹیشن اور ڈیجیٹل ویمن پولیس اسٹیشن دونوں بڑی مستعدی سے کام کررہے ہیں، ان دونوں پولیس اسٹیشنز میں خواتین شہریوں کے مسائل کو فوری طورپر حل کیا جاتا ہے،جس کا مقصد خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے مو¿ثر نظام مہیا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں خواتین کا کردار مرد اہلکاروں سے کسی طور پر بھی کم نہیںہے ،اسلام آباد پولیس میں موجود تمام خواتین پولیس افسران تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہیں،خواتین پولیس اہلکاروں کا لاءاینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں بھی شاندار کردار ہے،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ہم خواتین پولیس افسران کو فرائض کی سرانجام دہی کے لئے بہتر ماحول فراہم کررہے ہیں،معاشرتی ترقی کے لئے خواتین کو مساوی مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے شہداءاور غازیوں کی بہادر ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »