اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،گرفتاروں کیلئے کریک ڈاؤن
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،گرفتاروں کیلئے کریک ڈاؤن
سنگین جرائم میں ملوث 16مجرمان اشتہاریوں سمیت 25 جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ کر اچی کمپنی، تھانہ رمنا، تھانہ سنگجانی اور تھانہ ہمک پولیس نے 09 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 530گرام چرس، مختلف بور کے پانچ پستول، ایک گن، ایک کلاشنکو ف معہ ایمونیشن اور دو خنجر برآمد کرلیے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران 16مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی

