LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومنگ سرچ آپریشنز جاری۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومنگ سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران 1,176 افراد، 397 گھرانوں, 91 دکانوں، 06 ہوٹلز، 138 موٹر سائیکلوں اور 71 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے چارافغانیوں سمیت 74 مشکوک افراد اور 13 موٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک 222 بور گن، دوایس ایم جی گنیں، ایک 30 بور پستول اور ایک عدد نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 1,176 افراد، 397 گھرانوں، 91 دکانوں، چھ ہوٹلز، 138 موٹر سائیکلوں اور 71 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے چار افغانیوں سمیت 74 مشکوک افراد اور 13 موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران ایک 222 بور گن، دو ایس ایم جی گنیں، ایک30 بور پستول اور ایک عدد نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »