رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) جعلی مصنوعات کے خلاف کارروائی: لکی سنیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کا انتباہ
Share
رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) جعلی مصنوعات کے خلاف کارروائی: لکی سنیکس پرائیویٹ لمیٹڈ کا انتباہ
لکی سنیکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے مارکیٹ میں اپنے برانڈ کے نام سے فروخت ہونے والی جعلی اور کاپی شدہ مصنوعات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق مختلف علاقوں میں *لکی سنیکس لیزو* کے نام سے غیر معیاری اور جعلی اشیاء فروخت کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی برانڈ کی نقل تیار کرنا یا اس کی فروخت قانوناً جرم ہے، جس پر متعلقہ قوانین کے تحت سخت سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس معاملے پر ایف آئی آر درج کروانے اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست جمع کروانے سمیت قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن دکانوں یا افراد کے پاس جعلی مال موجود پایا گیا، انہیں قانونی نوٹس بھی جاری کیے جائیں گے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کمپنی نے تمام دکاندار حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ دو نمبر یا جعلی برانڈ کی خرید و فروخت سے مکمل اجتناب کریں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی یا شکایت سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ نے اس سلسلے میں تاجروں کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

