LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ میں ڈکیتی کا سراغ، دو ملزمان گرفتار، مرکزی سہولت کار رشتہ دار نکلا

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی ویسٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق 9 فروری 2026 کو عالم خان نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی ہوئی جہاں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25 لاکھ روپے نقد اور 27 اعشاریہ 5 تولہ سونا لوٹ لیا گیا تھا۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 52 سنہ 2026 بجرم دفعہ 395 تعزیرات پاکستان تھانہ پیرآباد میں درج کیا گیا۔ ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر بنارس کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے محمد حسیب ولد حیات خان اور اسماعیل ولد عبدالظاہر کو گرفتار کیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، 6 لاکھ 25 ہزار روپے نقد اور دو مصنوعی بالیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں متاثرہ شہری کا سالہ بھی شامل ہے جس نے منصوبہ بندی کی اور گھر کا دروازہ کھول کر ساتھیوں کو اندر داخل کیا۔ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »