LOADING

Type to search

BREAKING NEWS SCANDALS

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی نظامت تعلیم ماڈل کالجز فنڈز ماہانہ کڑوڑوں کا ہیر پھیر

Share

وفاقی نظامت تعلیم ماڈل کالجز فنڈز ماہانہ کڑوڑوں کا ہیر پھیر

ڈرائیکٹر کالجز و پرنسپل ایف سیون تھری پر بسوں کی مرمت اور ایوننگ الاؤنس میں خردبرد کے الزامات

ڈرئیکٹوریٹ آف کالجز کے بااثر اساتذہ/پروفیسرز لیکچر دیئے بغیر ایک سے زائد کالجز سے ایوننگ الاؤنس وصول کرتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ سے اپنے نجی کالج کی رجسٹریشن کیلئے ایف ایٹ فور ماڈل کالج کی سائنس اور کمپیوٹر لیب سے لیجایا گیا قیمتی سامان تاحال غائب ہے

سابق ڈرئیکٹر کالجز ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل ماڈل کالج سٹوڈنٹ فنڈ سے 90 لاکھ نکلوا کر لے گئے

بجٹ میں ایوننگ الاؤنس کیلئے فنڈز موجود ہونے کے باوجود طلباء سے فیس وصول کرکہ جعلی رسیدیں بنا کر لوٹی جا رہی ہیں

80 فیصد طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب نہیں زیادہ تر تعلیمی اداروں کے پاس ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے فنڈز کی کمی ہے

سالانہ چھٹیوں کے بعد فنڈز کمی کی وجہ سے اکثر سکولوں نے ٹرانسپورٹ کے روٹس محدود کر دیئے بڑی تعداد طلباء و طلبات کا تعلیمی سلسلہ رک گیا

جی پندرہ ماڈل کالج میں بجلی قریبی مسجد سے لیکر نظام چلایا جا رہا ہے سکول و کالجز بیت الخلاء پنکھوں کی کمی طلباء گرمی سے بے حال

گزشتہ سات سالوں کے دوران وزارت تعلیم نے نظام تعلیم میں بہتری/جدت لانے کیلئے دستاویزات میں سکولز کی حالت زار بدلنے پر اربوں لگائے

پی ڈی ایم حکومت سولہ ماہ کے دوران ڈی پی سی کے چار اجلاس ہوئے جونیئرز کو سینئرز پر ترجیح دیکر ترقی دی گئی

خلاف ضابطہ ترقیوں کے دوران انسٹھ افراد کو سپر سیڈ کرکہ فہرست میں نمبر ساٹھ پر موجود شخصیت کو پرنسپل تعینات کیا گیا

ماڈل کالجز کی کنٹین دھائیوں سے ایک ہی کنٹریکٹر چلا رہا ہے مارگلہ کالج کینٹین ٹینڈر جیتنے کے باوجود ری ٹینڈر کرکہ کینٹین اسی کنٹریکٹر کو ٹھیکے پر دے دی گئی

ماڈل کالج میں اسپیشل اڈٹ،انکوائری کا دستور نہیں ایک سے زائد بار انکوائری افسران کے تبادلے کیئے گئے۔ذرائع

تمام ذمہ داران سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم کسی نے بھی سوالوں کے جواب نہیں دیئے کوئی بھی آفیسر موقف دے تو ادارہ من و عن شائع کرے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ماتحت وفاقی نظامت تعلیم ماڈل کالجز میں ایوننگ الاؤنس،سٹوڈنٹ فنڈز،بسوں کی مرمت اور فیولنگ سے قومی خزانے کو ماہانہ کڑوڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے،ڈرائیکٹر کالجز و پرنسپل ایف سیون تھری پر بسوں کی مرمت اور ایوننگ الاؤنس میں خردبرد کے الزامات ہیں زرائع کے مطابق ڈرئیکٹوریٹ آف کالجز کے بااثر اساتذہ/پروفیسرز لیکچر دیئے بغیر ایک سے زائد کالجز سے ایوننگ الاؤنس وصول کرتے ہیں۔وزرات تعیلم میں ایک ذمہ دار آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بسوں کی مرمت پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات دستیاب ہی نہیں ہیں جبکہ بجٹ میں ایوننگ الاؤنس کیلئے فنڈز موجود ہونے کے باوجود طلباء سے فیس وصول کرکہ جعلی رسیدیں بنا کر لوٹی جا رہی ہیں ائی ایم سی بی سکول ذمہ دار نے بس روٹ محدود کرنے پر بتایا کہ کئی سال سے پیٹرولیم مصنوعات خریداری کیلئے فکس بجٹ دیا جا رہا ہے قیمتیں بڑھنے سے پیٹرول خریدنے کی سکت نہیں رکھتے سکول انتظامیہ کے مطابق روٹ کم/تبدیل کرنے سے سکولوں میں طلباء کی تعداد میں کمی آئی ہے کیونکہ اکثر بچے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ماڈل کالجز ڈریکٹوریٹ میں اعلی عہدے پر تعینات آفیسر
فیڈرل بورڈ سے اپنے نجی کالج کی رجسٹریشن کیلئے قوائد و ضوابط پورے کرنے کیلئے ایف ایٹ فور ماڈل کالج کی سائنس اور کمپیوٹر لیب قیمتیی سامان لے گئے جو تاحال غائب ہے جبکہ سابق ڈرئیکٹر کالجز ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل ماڈل کالج سٹوڈنٹ فنڈ سے 90 لاکھ نکلوا کر لے گئے وفاقی ماڈل کالجز میں زیر تعلیم 80 فیصد طلباء کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب نہیں زیادہ تر تعلیمی اداروں کے پاس ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے فنڈز کی کمی ہے اور سالانہ چھٹیوں کے بعد فنڈز کمی کی وجہ سے اکثر سکولوں نے ٹرانسپورٹ کے روٹس محدود کر دیئے بڑی تعداد طلباء و طلبات کا تعلیمی سلسلہ رک گیا ذرائع کے مطابق گذشتہ سال قائم کیئے گئے اسلام آباد ماڈل کالج جی پندرہ میں بجلی قریبی مسجد سے لیکر نظام چلایا جا رہا ہے اکثر سکول و کالجز 100 سے زائد طلبات کیلئے ایک بیت الخلاء ہے جبکہ کمروں میں پنکھوں کی کمی سے طلباء گرمی سے بے حال ہیں۔گزشتہ سات سالوں کے دوران وزارت تعلیم نے نظام تعلیم میں بہتری/جدت لانے کیلئے دستاویزات میں سکولز کی حالت زار بدلنے پر اربوں لگائے،ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم حکومت سولہ ماہ کے دوران ڈی پی سی کے چار اجلاس ہوئے اور جونیئرز کو سینئرز پر ترجیح دیکر ترقی دی گئی
خلاف ضابطہ ترقیوں کے دوران انسٹھ افراد کو سپر سیڈ کرکہ فہرست میں نمبر ساٹھ پر موجود شخصیت کو پرنسپل تعینات کیا گیا ذرائع کے مطابق ماڈل کالجز کی 15 سے زائد کنٹینز دھائیوں سے ایک ہی کنٹریکٹر چلا رہا ہے اور برسوں سے ری ٹیٹنڈرنگ نہیں کی گئی اور مارگلہ کالج کینٹین ٹینڈر جیتنے کے باوجود ری ٹینڈر کرکہ اسی کنٹریکٹر کو ٹھیکے پر دے دی گئی،ماڈل کالج میں اسپیشل اڈٹ،انکوائری کا دستور نہیں ایک سے زائد بار انکوائری افسران کے تبادلے کیئے گئے اس متعلق تمام ذمہ داران سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن کسی بھی ذمہ دار نے موقف نہیں دیا سیکرٹری وزارت تعلیم نے وڑلڈ بینک امدادی پروگرام کے تحت شروع کیئے گئے منصوبوں کی اڈت رپورٹس کی تصدیق کی تاہم انہوں نے پیپرا رولز نظر انداز کرنے خلاف ضابطہ ترقیوں،ایوننگ الاؤنس اور بسسز کی مرمت پر اخراجات سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا وزارت تعلیم اور وفاقی نظامت تعلیم کا کوئی بھی آفیسر موقف دنیا چاہے تو ادارہ من و عن شائع کرے گا تحقیقاتی سٹوری میں ورلڈ بینک امداد خردبرد سے متعلق ہوش ربا حقائق سامنے آ رہے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »