LOADING

Type to search

Crime National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ کی فروخت کا انکشاف

Share

(ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ)

کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ کی فروخت کا انکشاف

فارملین ملے سفید زہر کے استعمال سے شہری پیٹ،معدے، امراض قلب،ہڈیوں کی بیمایوں کے علاوہ،مردانہ بانجھ پن اور دیگر بیماریوں کا شکار

شہریوں نے CEOسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت دودھ کی فروخت پرسنجیدہ تحقیقات کی جائے اور زمہ دران کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری کنٹونمنٹ بورڈ،عملہ کی کاروائیاں، صرف رشوت وصولی اور فوٹوسیشن تک محدود

کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ کی ملی بھگت سے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ کی فروخت کا انکشاف صدر،ٹینچ،ڈھوک سیداں،مصریال روڈ، پیپلز کالونی،نصیرآباد،قاسم آباد، ڈھوک مستقیم، بریٹش ہوم،اعوان ٹاؤن،مہریاں کالونی، گرد نواح میں فارملین ملے سفید زہر کے استعمال سے شہری پیٹ،معدے، امراض قلب،ہڈیوں کی بیمایوں کے علاوہ،مردانہ بانجھ پن کا شکار،تحقیقات کا مطالبہ ,، راولپنڈی اطلاعات کے مطابق نصیرآباد،قاسم آباد،ڈھوک مستقیم،بریٹش ہوم،اعوان ٹاؤن،مہریاں کالونی، سمیت دیگر علاقوں کے اعوام فارملین اورکیمیکل ملا دودھ استعمال کرکے پیٹ،معدے، امراض قلب،ہڈیوں کی بیمایوں کے علاوہ،مردانہ بانجھ پن کا شکار ہو رہے ہیں،اس حوالہ سے طبی ماہرین کے مطابق معصوم بچوں کو دل کی بیماریوں نوجوانوں میں نامر دانگی،اور بلخصوص،غیر شادی شدہ خواتین اور بچیوں میں چھاتی کے کینسر،کابڑاسبب کیمیکل ملے دودھ کا استعمال ہیں،زرائع کے مطابق کراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوسرے اضلاع سے آنے والامضر صحت، کیمیکل ملا دودھ،رات کے وقت نصیرآباد میں سٹور کیا جاتا ہیں بعدازاں کینٹ سمیت جڑواں شہروں میں فروخت کے لئے سپلائی کر دیاجاتاہیں سول سوسائٹی،سماجی و سیاسی شخصیات حلیم خان، محمد وقاص، شاہد عباسی،ریاض خان،سید اسمعیل شاہ،محمد اعجاز چوہددی،محمد اسراد،ارشاد ملک، محمود احمد،سمیت دیگر افراد نے کہنا ہے کہ ہزاروں لیٹرمضر صحت دودھ کی فروخت فوڈ کنٹرولرکی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں انہوں نے مذید کہا کہ دودھ میں اراروٹ،میدہ اور شیمپوں،فارملین سمیت دیگر کیمیکل استعمال کرکے دہی بھی بنایا جاتا ہے چیف سینیٹیشن کو بارہا اطلاعات کے باوجود بھی مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری کنٹونمنٹ بورڈ،عملہ کی کاروائیاں، صرف رشوت وصولی تک محدود،شہریوں نے CEOسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت دودھ کی فروخت پرسنجیدہ تحقیقات کی جائے اور زمہ دران کیخلاف کاروائی لائی جائے اورجھاؤنی کے باسیوں کیلئے پروٹین اور غزائیت سے بھرپور دودھ کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے؛

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »