اوکاڑہ (ڈیجیٹل پوسٹ) اوکاڑہ میں جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Share
پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے زیادتی کےالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر دکھا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کےخلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

