LOADING

Type to search

National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) والی بال سیریز: پاکستان کی آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں بھی شکست

Share

والی بال سیریز: پاکستان کی آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں بھی شکست،
.. .پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیتے ہوئے پاک ۔ آسٹریلیا والی بال سیریز جیت لی۔ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 24 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے جیتا۔ پاکستان نے دوسرا سیٹ 19 کے مقابلے میں 25 جبکہ تیسرا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔
یہ یاد رکھیں کہ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ 25/2، 25/22 اور 25/20 سے جیتے۔والی بال میچ دیکھنے کے لیے شاٸقین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تین میچوں کی سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »