اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت 2006سے ادارے کے مسلم و مسیحی ملازمین کو انکے مذہبی تہواروں پر عیدالاؤنس دیا جا رہا تھا اس سلسلے میں کچھ تاخیر کی وجہ سے ادارے کے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جارہی تھی
Share
اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے انتظامیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت 2006سے ادارے کے مسلم و مسیحی ملازمین کو انکے مذہبی تہواروں پر عیدالاؤنس دیا جا رہا تھا اس سلسلے میں کچھ تاخیر کی وجہ سے ادارے کے مزدوروں میں سخت بے چینی پائی جارہی تھی اس حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کی ایگزیکٹوکونسل کا اجلاس مزدور یونین کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،حاجی راجہ صابر،علی اصغر مانی بٹ،چوہدری زاہد احمد،اسدمحمود،سید ظفرشاہ،زاہد حسین بھٹی،محمد سرفرازملک،وارث دلیپ،شفاعت اللہ،چوہدری انور،راجہ عدنان شفیق،طارق آفریدی،سید ضمیرشاہ،سلطان بہادر،کلیم عباسی سمیت سی بی اے کمیٹیز کے عہدیداران و نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں ملازمین کو عیدالاؤنس میں تاخیر،انوائرمنٹ کے بش کٹراور نرسری سٹاف کے لیے الاؤنس،سی ڈی اے کے معذورملازمین کے لیے ڈس ایبل الاؤنس اورچارٹر آف ڈیمانڈ سمیت دیگر مطالبات پر انتظامیہ کی طرف سے تاخیر ہونے کی وجہ سے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام حل طلب مسائل کے بارے میں آگاہ کیا،اس موقع پر ایگزیکٹوکونسل کے تمام اراکین نے مشترکہ طور پر جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کو یہ اختیار دیا کہ وہ جو بھی مناسب اور قانونی راستہ اختیار کریں اس سلسلے میں ایگزیکٹوکونسل انکو مکمل اختیاردیتی ہے جس کے بعد جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااو رممبرفنانس طاہر نعیم اخترسے ملاقات کی،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے یقین دلایا کہ ملازمین کے لیے عیدالاؤنس کااجراء کر دیا جائے گا اور سی بی اے کی طرف سے پیش کردہ تمام مطالبات پر جلد میٹنگ ہوگی اور ان مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ میں فیلڈ کے تمام کارکنوں اور ملازمین کو اپنا ہیرومانتا ہوں کیونکہ یہ لوگ دن رات کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے،میں تمام ملازمین سے کہوں گا کہ وہ محنت،لگن اورایمانداری سے کام جاری رکھیں۔

