LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

راولپنڈی | گوجر خان (ڈیجیٹل پوسٹ) میگا سٹی گوجر خان فراڈ منصوبہ 83 سیلز پارٹنرز کے ذریعے اربوں لوٹے گئے تفصیلات منظر عام پر

Share

میگا سٹی گوجر خان فراڈ منصوبہ 83 سیلز پارٹنرز کے ذریعے اربوں لوٹے گئے تفصیلات منظر عام پر

سیلز پارٹنر

SM JOURNEYS REALTORS,EVOLVUM MARKETING SMC(pvt)LTD. FJ ASSOCIATES.ESTATE GUIDES.HMS REAL ESTATE & BUILDERS
نے میگا سٹی کی ہزاروں فائلیں فروخت کی۔

غیر قانونی منصوبے کے فارم/فائلیں فروخت کرکہ شہریوں کو مالی نقصان پہچانا قابل سزا جرم ہے کاروائی کریں گے۔آر ڈی اے

رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ/ ایڈورٹائزنگ ایجنسیز،یوٹیوبرز غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے اعلان لاتعلقی کریں تشہیری مواد ہٹا کر عوام سے معافی مانگیں ۔آر ڈی اے

سیلز پارٹنرز نے میگا سٹی ویب سائٹ اور پمفلٹس پر  ۔آر ڈی اے سے منظوری کا ثبوت دیا جو تاحال موجود ہے،نوسرباز غائب ہو گئے انصاف کیلئے کہاں جائیں۔متاثرین

 

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس کے ذریعے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ/ایڈورٹائزنگ ایجنسیز،یوٹیوبرز کو غیر قانونی منصوبوں کی انکے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ،فارم و فائلز کی خریدوفروخت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیلز اینڈ مارکیٹنگ سے متعلق مواد ہٹا کر عوام سے معذرت کرنے کا حکم دیا ہے،یوٹیوبرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلئے کسی بھی منصوبے کی قانونی حیثیت جاننے کیلئے طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے آر ڈی اے نے غیر قانونی منصوبوں کی مارکیٹنگ سے شہریوں کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث سہولت کاروں کو تشہیری مواد ہٹا کر عوام سے معافی مانگنے کی ہدایات جاری کی ہیں غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان کی ویب سائٹ پر 83 سیلز پارٹنرز کی تفصیلات موجود ہیں جن میں
SM JOURNEYS REALTORS,EVOLVUM MARKETING SMC(pvt)LTD. FJ ASSOCIATES.ESTATE GUIDES.HMS REAL ESTATE & BUILDERS
سرفہرست ہیں ان مارکیٹنگ کمپنیوں نے سادہ لوح عوام کو غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان کی ہزاروں فائلیں فروخت کی،آر ڈی اے ذرائع کے مطابق میگا سٹی گوجر خان کی قانونی حیثیت جاننے کیلئے کسی بھی رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ/ایڈورٹائزنگ ایجنسی نے رابطہ نہیں کیا متاثرین میگا سٹی نے بتایا سیلز پارٹنرز نے میگا سٹی ویب سائٹ اور پمفلٹس پر RDA سے منظوری کا ثبوت پیش کیا جو تاحال موجود ہے اب پتا چلا میگا سٹی کا ایل او پی منظور ہوا نہ ہی این او سی حاصل کیا گیا ہے جن سے فائلیں لی ہیں وہ اجکل میں رقم واپسی کی یقین دہانی کرواتے ہیں انصاف کیلئے کہاں جائیں۔

 

( راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا ایڈورٹائزنگ/مارکیٹنگ ایجنسیز نے بنام نوٹس جس میں غیر قانونی منصوبوں کی مارکیٹنگ فائلز کی خریدوفروخت کو غیر قانونی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے )

 

 

 

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »