راولپنڈی | گوجر خان (ڈیجیٹل پوسٹ) شیخ طیب العزیز بلڈرز،مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی آفیسر کو بحریہ ٹاؤن کے پوش بنگلے میں ناصرف لڑکیاں پیش کی انعام و اکرام سے نوازا نوسربازی کا پیسہ ڈاکارنے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اس قدر گر گئے کہ بیوروکریسی کو بطور جسم فروش لڑکیاں سپلائی پر اتر آئے۔ انتظامیہ خاموش کیوں۔؟
Share
شیخ طیب العزیز بلڈرز،مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی آفیسر کو بحریہ ٹاؤن کے پوش بنگلے میں ناصرف لڑکیاں پیش کی انعام و اکرام سے نوازا نوسربازی کا پیسہ ڈاکارنے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اس قدر گر گئے کہ بیوروکریسی کو بطور جسم فروش لڑکیاں سپلائی پر اتر آئے۔ انتظامیہ خاموش کیوں۔؟
غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا ڈی جی نیب راولپنڈی نے انکوائری کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
میگا سٹی گوجر خان سائٹ آفس اور چند سو میٹر تعمیر مین بلیوارڈ بھی ہماری آبائی جدی زمینوں پر قبضہ کرکہ بنایا گیا ہے۔متاثرین میگا سٹی گوجر خان
سپریم کورٹ احکامات جوتے کی نوک پر میگا سٹی انتظامیہ نے مقامی لینڈ مافیا کی سرپرستی سے شاملات مفاد عامہ تالاب پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔متاثرین میگا سٹی
کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسٹنٹ کمشنر گوجر خان سمیت ہر در پر انصاف کیلئے ماتھا ٹیکا کوئی پرسان حال نہیں۔متاثرین میگا سٹی جارو رتیال
کسی بھی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری پلاٹس کی خریداری سے قبل آر ڈی اے سے تصدیق کریں فائلوں کی خریدوفروخت جرم ہے۔آر ڈی اے
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی میگا سٹی گوجر خان انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا اغاز کر دیا گیا ہے چیئرمین نیب نے شہری کی درخواست قابل عمل قرار دیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی مکمل چھان بین کے احکامات جاری کر دیئے ہیں چیئرمین نیب کے احکامات پر ڈی جی نیب راولپنڈی نے نوٹس جاری کر دیا ہے،میگا سٹی گوجر خان کے نوسرباز مالکان شیخ طیب العزیز بلڈرز،مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز اور چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،محکمہ ماحولیات،محکمہ زراعت سمیت متعلقہ اداروں سے منظوری لیئے بغیر ایل او پی منظور ہوئے این او سی حاصل کیئے فرضی کاغذی منصوبے کے ذریعے ہزاروں شہریوں کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا،نوسرباز گروہ کے پارٹنر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجا زاہد میر نے عوام اور کاروباری شخصیات/اداروں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے میگا سٹی گوجر خان کو بحریہ ٹاون کے کنٹری ہیڈ شاہد قریشی کی ملکیت قرار دیکر اوورسیز پاکستانیوں سے بھی اربوں روپے لوٹ لیئے ہیں۔
میگا سٹی گوجر خان کے علاقے مسہ کسوال اور جارو رتیال میں بنانے کا دعوٰی کیا گیا پرکشش اشتہاری مہم اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں “پارٹی دلال سپلائر” کے طور پر معروف شیخ طیب،مبشر حیات اور چوہدری قیصر نے غیر قانونی منصوبے کی پرکشش تشہیری مہم کے ذریعے میگا سٹی کو راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور قرار دینے کی یقین دہانی کروائی ہوائی منصوبے کے ذریعے اندرون ملک اور بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کو محفوظ سرمایہ کاری کا لالچ دیکر ہزاروں فائلیں فروخت کر دی گئی ،میگا سٹی ویب سائٹ اور پمفلٹس میں آر ڈی اے سے منظوری کے دعوے کے ثبوت تاحال موجود ہیں،میگا سٹی گوجر خان سے متعلق حقائق سامنے آنے کے بعد روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ ٹیم نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا جس پر ترجمان آر ڈی اے نے بتایا شہریوں کو غیر قانونی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے بارہا روکا گیا ہے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر میگا سٹی کا سٹیٹس غیر قانونی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے سمیع نیازی نے بھی اس کی تصدیق کر دی انہوں نے ڈرگز پارٹی میں شرکت سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کیا آپ پارٹی نہیں کرتے؟کسی دن اپ کی تصاویر بھی لیک ہو جائیں گی۔میگا سٹی مالکان شیخ طیب العزیز بلڈرز مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف پوش علاقوں میں ڈرگز پارٹیز کا انعقاد کرکہ سرکاری افسران کو پیش کی گئی تربیت یافتہ لڑکیوں کے ذریعے خفیہ نازیبا ویڈیوز بنا کر متعلقہ اداروں کی کاروائی کی بچ جاتے ہیں،فراڈئیے گروہ نے بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور ایجنٹس پھانسنے کیلئے مختلف مقامات پر قحبہ خانے کھول رکھے ہیں جہاں متواتر ڈرگز پارٹیز کا انعقاد کیا جاتا ہے
دوسری جانب متاثرین میگا سٹی جارو رتیال جن کی اکثریت افواج پاکستان سے ریٹائرڈ ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے ڈیجیٹل پوسٹ سے خصوصی گفتگو میں بتایا میگا سٹی گوجر خان سائٹ آفس اور چند سو میٹر تعمیر کیا گیا مین بلیوارڈ بھی ہماری آبائی جدی زمینوں پر قبضہ کرکہ بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ احکامات جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے میگا سٹی انتظامیہ نے مقامی لینڈ مافیا کی سرپرستی سے ابائی جدی زمینوں شاملات مفاد عامہ اور سرکاری تالاب پر بھی قبضہ کر لیا ہے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسٹنٹ کمشنر گوجر خان اور تحصیلدار راولپنڈی کو درخواستیں ارسال کر رکھی ہیں جس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے ذرائع کے مطابق شیخ طیب نے گزشتہ رات بھی بحریہ ٹاون بنگلے میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہدیدار کیلئے خصوصی پارٹی اور تین خوبرو دوشیزاوں کا بندوبست کرکہ نشاندہی کا عمل روکنے کی کوشش کی ہے ترجمان راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو اگاہ کرتے ہوئے بتایا کسی بھی پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری پلاٹس کی خریداری سے قبل آر ڈی اے سے تصدیق ضروری ہے تاکہ مالی نقصان/فراڈ سے بچا جا سکے