LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National SCANDALS

راولپنڈی | گوجرخان(ڈیجیٹل پوسٹ) آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلیں/ فارم فروخت کرکہ شہریوں کو مالی نقصان پہنچانا قابل سزا جرم یوٹیوبرز/مارکیٹنگ کمپنیاں سوشل میڈیا پیجز سے تشہیری مواد ہٹا کر معذرت کریں۔

Share

نوسرباز بےنقاب

میگا سٹی شاہد قریشی کا پراجیکٹ ہے زاہد میر نے سرمایہ کاروں کو یقین دلایا

سیلز پارٹنر پھٹ پڑے

تشہیری پمفلٹس اور ویب سائٹ پر میگا سٹی انتظامیہ کے آر ڈی اے سے منظوری کے دعوے کا ثبوت موجود ہے ہمیں دھوکہ دیا گیا سرمایہ ڈوب گیا انصاف کیلئے کہاں جائیں؟شہری

ممنصوبے کی افتتاحی تقریب کے بعد آر ڈی اے نے مارکیٹنگ/ فائلوں کی خریدوفروخت کو غیر قانونی قرار دیا۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ ایجنٹس

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فائلیں/ فارم فروخت کرکہ شہریوں کو مالی نقصان پہنچانا قابل سزا جرم یوٹیوبرز/مارکیٹنگ کمپنیاں سوشل میڈیا پیجز سے تشہیری مواد ہٹا کر معذرت کریں۔RDA

 

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)میگا سٹی گوجر خان 8 ارب میگا منی لانڈرنگ سکینڈل نے نیا موڑ لے لیا ہے،میگا سٹی کے متاثرہ شہریوں اور سیلز پارٹنرز نے روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کو بتایا زاہد میر نے میگا سٹی گوجر خان کی مارکیٹنگ مہم کے آغاز سے قبل اسے شاہد قریشی کی ملکیت قرار دیا،شاہد قریشی بحریہ ٹاون جیسے سٹیٹ اف دی آرٹ منصوبے کے کنٹری ہیڈ ہیں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ان کے کسی بھی منصوبے میں بغیر کسی نقصان کے اندیشے کے سرمایہ کاری کرتے ہیں،زاہد میر نے میگا سٹی گوجر خان کی سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا بیڑا اٹھایا اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس گروپس میں منصوبے کا روح رواں شاہد قریشی کو قرار دیا اور یقین دلایا کہ بحریہ ٹاون پرائیویٹ لمیٹڈ میں اہم ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ براہ راست منصوبے میں شامل نہیں ہو سکتے میگا سٹی کے ایک سیلز پارٹنر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر روزنامہ ڈیجیٹل پوسٹ کو بتایا منصوبے کے اغاز سے قبل کئی پراجیکٹ میٹنگز میں شاہد قریشی شامل بھی تھے اور اسی وجہ سے تمام بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں/ایجنٹس نے میگا سٹی پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی اب انکے میگا سٹی گوجر خان سے اعلان لاتعلقی نے سرمایہ کاروں/عام شہریوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے،اب کہاں جائیں؟سرمایہ ڈوب جانے کے ڈر سے کسی ادارے کو شکایت بھی درج نہیں کر سکتے میگا سٹی کے سیلز پارٹنر نے بتایا کہ آر ڈی اے کی طرف سے غیر قانونی منصوبوں کی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ اور فائلوں کی خریدوفروخت پر پابندی کا نوٹس اب ملا ہے جبکہ منصوبے کے افتتاح کو ایک برس سے بھی زائد گزر چکا ہے میگا سٹی گوجر خان میں اربوں روپے سرمایہ لگایا ہمارے کلائنٹس کے پاس فائلیں موجود ہیں شاہد قریشی اور زاہد میر سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن انکی بیرون ملک موجودگی کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔شہریوں نے ڈیجیٹل پوسٹ کو بتایا میگا سٹی کی افیشل ویب سائٹ پر تاحال راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منظوری کے دعوے کا ثبوت موجود ہے پلاٹس/فائلوں کی خریداری سے قبل ہمیں فراہم کیئے گئے پمفلٹس پر بھی راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منظوری کا دعوٰی کیا گیا جس کا ثبوت موجود ہے،

 

 پرنٹ،الیکٹرانک ،ڈیجیٹل میڈیا،ہورڈنگز بورڈز،وال پینلز،سٹیمرز اور دیگر ذرائع سے مارکیٹنگ کی گئی ہر پلیٹ فارم پر مارکیٹنگ کے دوران ار ڈی اے منظوری کا دعوٰی کیا گیا شہریوں نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور فائلوں کی خریدوفروخت سے قبل 1 فیصد شہری بھی ویب سائٹ کا وزٹ نہیں کر پاتے نہ ہی انہیں اس متعلق معلومات دستیاب ہوتی ہیں میگا سٹی گوجر خان انتظامیہ کے فراہم کیئے گئے ار ڈی اے سے منظور ہونے کے ثبوتوں کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی ہے اب پتا چلا سوسائٹی کے پاس زمین ہی نہیں ،ایل او پی منظور ہوا نہ این او سی حاصل کیا گیا ڈیجیٹل پوسٹ پر اسکینڈل سامنے آنے کے بعد میگا سٹی سائٹ کا وزٹ کیا ابھی 300 میٹر مین بلیوارڈ تعمیر کیا گیا ہے اور اس اراضی کی ملکیت بھی مشکوک ہے اب رقم واپسی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سیلز پارٹنر نے بتایا میگا سٹی گوجر خان میں سرمایہ کاری محفوظ ہونے کی واحد ضمانت شاہد قریشی ہی ہیں اور اس کاروبار سے وابستہ افراد رقم واپسی کیلئے انہی سے رابطے کی کوشش بھی کر رہے ہیں وہ میگا سٹی گوجر خان سے بروقت اعلان لاتعلقی کر لیتے تو عوام اور کاروباری شخصیات نقصان سے بچ سکتے تھے،انہوں نے بتایا شیخ طیب العزیز بلڈرز،مبشر حیات ارتھ لنک انٹرپرائزز اور چوہدری قیصر ٹائیکون بلڈرز ایک نوسرباز گروہ ہے جو میگا سٹی سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد بیرون ملک فرار ہے میگا سٹی دفاتر میں تعینات عملہ کبھی ان کے بیرون ملک اور کبھی شمالی علاقہ جات کی سیر پر جانے کا بہانہ تراش دیتا ہے،راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے غیر قانونی منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فائلوں کی خریدوفروخت پر آر ڈی اے کی طرف سے پابندی عائد کرنے اور تشہیری مواد فوری ہٹا کر عوام الناس کو مالی نقصان پہنچانے میں کردار ادا کرنے پر قانونی کارروائی سے متعلق رئیل اسٹیٹ ایجنٹس/مارکیٹنگ کمپنیوں،یوٹیوبرز،سیلز پارٹنر نے بتایا آر ڈی اے کی طرف سے جاری نوٹس انہیں بھی موصول ہوا ہے میگا سٹی گوجر خان کی افتتاحی تقریب کو ایک سال سے بھی زائد گزر چکا ہزاروں شہری،اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کر چکے اب اس طرح کے نوٹسسز جاری کرکہ عوام اور سرمایہ داروں کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے،نیب میگا سٹی گوجر خان انتظامیہ کے خلاف انکوائری کرکہ متاثرین سے لوٹی گئی رقوم واپس دلوانے میں کردار ادا کرے ڈی جی ایف آئی اے میگا سٹی گوجر خان مالکان کے نام ای سی ایل میں شامل کریں ملزمان کسی بھی لمحے بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »