اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
10 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 14 ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 2کروڑ 82 لاکھ روپے مالیت کی 158 کلوگرام منشیات برآمد
کاروائیاں
کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب انٹیلیجنس کاروائی میں گاڑی سے 60کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار
یونیورسٹی روڈ پشاور میں ُگل گارڈن کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 22.8 کلو گرام افیون برآمد.2 ملزمان گرفتار
موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک پر لدے لکڑی کے تختوں میں چھپائی گئی 13.2 کلوگرام چرس برآمد. ملزم گرفتار
کوٹکے ُپل بالاکوٹ روڈ مانسہرہ پر گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 12 کلوگرام چرس کے ساتھ 3 ملزمان گرفتار
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو آفس میں ریاض سعودی عرب جانیوالے پارسل میں موجود آئس سے بنائے گئے 7.6 کلو گرام لیمپ برآمد. بیک ٹریکینگ کے دوران خاتون ملزمہ گرفتار
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر ملزم کی گاڑی میں موجود ٹائر میں چھپائی گئی 12 کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار
موچی والا روڈ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرک سے 7 کلوگرام آئس کے ساتھ ملزم گرفتار
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ملائیشیا جانیوالے مسافر کے بیگ سے 2.220 کلوگرام ہیروئن برآمد
موٹر وے چوک رنگ روڈ پشاور میں پارک کے قریب ٹرک سے 10.8 کلو گرام چرس برآمد
منشیات ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ملزم گرفتار
سائمن چورنگی سائٹ ایریا کراچی کے قریب گاڑی سے 10.4 کلوگرام ویڈ برآمد، 2ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


