LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری رفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، گینگ سرغنہ قبل ازیں موٹر سائیکل چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »