اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن زین عاصم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن زین عاصم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد، مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن اسلام آباد زین عاصم نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور شکایات کے ازالے کے لیے اپنے دفتر، جی الیون، میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے اور کسی بھی درخواست کو بلاوجہ تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔





