اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کانگو میں بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کانگو میں بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت سنا دی گئی’ یہ سزائیں مشرقی ڈی آر کانگو کے صوبے ‘شمالی کیوو’ کے علاقے ‘والی کالی’ میں ایک فوجی عدالت کی جانب سے 71 فوجیوں کے مقدمے کی سماعت کے بعد سنائی گئیں ‘عدالتی کارروائی کے دوران چار فوجیوں کو باعزت بری کر دیا گیا، جبکہ ایک اور فوجی کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ‘فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرائل کا بنیادی مقصد مشرقی ڈی آر کانگو میں مسلح گروہوں کے خلاف لڑنے والے فوجیوں کے درمیان نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے’ یہ خطہ دہائیوں سے خانہ جنگی اور تنازعات کا شکار ہے جہاں سرکاری افواج اور ‘فرنٹ فار دی ری فاؤنڈیشن آف دی نیشن’ (ایف آر این) کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جو کہ ‘M23’ گروپ سمیت کئی باغی گروہوں پر مشتمل اتحاد ہے’اطلاعات کے مطابق ان فوجیوں کو 20 اکتوبر کو والی کالی میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایف آر این کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اپنے مورچے چھوڑ دیے تھے اور میدانِ جنگ سے فرار ہو گئے تھے’واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اسی نوعیت کے بزدلی کے الزامات کے تحت 27 دیگر فوجیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جن پر الزام تھا کہ وہ باغیوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران فرنٹ لائن سے پچھلے حصوں کی طرف ہٹ گئے تھے’ڈی آر کانگو کی حکومت نے مارچ 2024 میں فوج کے اندر ’غداروں‘ اور فرار ہونے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سزائے موت پر عائد 20 سالہ پابندی ختم کر دی تھی جس کے بعد اس قسم کے سخت فیصلے سامنے آ رہے ہیں

