راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیوں میں 6 گینگز کے 13 ملزمان گرفتار کرکے، 24 مسروقہ موٹر سائیکل، 4 موبائل فون , رقم اور اسلحہ برآمد
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیوں میں 6 گینگز کے 13 ملزمان گرفتار کرکے، 24 مسروقہ موٹر سائیکل، 4 موبائل فون , رقم اور اسلحہ برآمد، تھانہ صادق آباد پولیس نے تین گینگز کے 5 ملزمان سے 14 مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور رقم برآمد کی، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے چار رکنی گینگ سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور رقم برآمد کی، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے دو رکنی گینگ سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 موبائل فون،رقم اور اسلحہ برآمد کیا، تھانہ رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور رقم برآمد کی۔



