LOADING

Type to search

LAHORE National

لاھور (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی پنجاب کپ والیم تھری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، پیٹرنز الیون نے کیپٹل سٹی پولیس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

Share

لاھور (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی پنجاب کپ والیم تھری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، پیٹرنز الیون نے کیپٹل سٹی پولیس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ فائنل میچ میں آئی جی پنجاب عبدالکریم کی خصوصی شرکت، فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کپ والیم تھری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ باغ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں پیٹرنز الیون اور کیپٹل سٹی پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پیٹرنز الیون نے کیپٹل سٹی پولیس کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فائنل میچ میں خصوصی شرکت کی۔ پیٹرن پاکستان پولیس کرکٹ ٹیم ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی اطہر اسماعیل سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے میچ میں کامیابی پر پیٹرنز الیون کے کھلاڑیوں، کوچ، آفیشلز اور پیٹرن پاکستان پولیس کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی۔

میچ کے اختتام پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور بہترین فیلڈر میں شیلڈز تقسیم کیں۔ آئی جی پنجاب نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز جبکہ ٹیم آفیشلز اور قومی کرکٹ لیجنڈز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر کو ہوا، جس میں پنجاب پولیس کے تمام ریجنز اور یونٹس کی 18 کرکٹ ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 42 میچز کھیلے گئے۔ ایونٹ میں پیٹرنز الیون، کیپٹل سٹی پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کی ٹیموں کے مابین کوالیفائر اور ایلیمینیٹر میچز کھیلے گئے۔ کیپٹل سٹی پولیس کی ٹیم نے سیمی فائنل میں پی ایچ پی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میچ میں کیپٹل سٹی پولیس لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 123 رنز بنائے۔ پیٹرنز الیون نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور کی چوتھی گیند پر صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز حسن نواز نے بطور گیسٹ پلیئر پیٹرنز الیون کی جانب سے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ پیٹرنز الیون کے باؤلرز عمران عارف اور عمر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »