لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) سرسبز کسانوں نے پنجاب کی گندم پیداوار کے مقابلے26-2025 میں تینوں صوبائی پوزیشنز اپنے نام کر لیں
Share
لاہور، 2 نومبر (ڈیجیٹل پوسٹ): فاطمہ فرٹیلائزر نے سرسبز کی جیت گندم پیداوار مقابلے کے تحت منعقدہ تقریبِ تقسیمِ انعامات میں کامیاب کسانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ پنجاب حکومت کے زیرِ اہتمام گندم پیداوار مقابلہ 26-2025 میں سرسبز نائٹروفاس اور کیلشیم امونیم نائٹریٹ (CAN) استعمال کرنے والے کسانوں نے صوبائی سطح پر پہلی تینوں پوزیشنز جبکہ ضلعی سطح پر مجموعی طور پر 120 میں سے 119 پوزیشنز حاصل کیں۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، جناب رانا تنویر حسین نے آن لائن شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، جناب افتخار علی ساہو سیکرٹری زراعت پنجاب، جناب شکیل احمد میاں اور صدر پاکستان کسان اتحاد، جناب خالد کھوکھرسمیت دیگر معزز شخصیات تقریب میں موجود تھے۔
سرسبز استعمال کرنے والے کسانوں نے 40 میں سے 39 اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ صوبائی سطح پر بھی تینوں پوزیشنز اپنے نام کیں۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے جناب سجاد حسین نے فی ایکڑ 69 من اور 39.4 کلوگرام پیداوار کے ساتھ پہلی صوبائی پوزیشن حاصل کی۔ اٹک کے جناب شفیق احمد نے فی ایکڑ 69 من اور 39.1 کلوگرام پیداوار کے ساتھ دوسری، جبکہ رحیم یار خان کے جناب محمد اصغر نے فی ایکڑ 69 من اور 24.1 کلوگرام پیداوار کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے دوران صوبائی سطح پر کامیاب ہونے والے تینوں کسانوں کو ٹریکٹرز انعام میں دیے گئے، جبکہ ضلعی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں کو ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکلیں اور ایل ای ڈی ٹی وی(LED-TVs)سے نوازہ گیا۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے تقریب سے آ ن لا ئن براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فاطمہ فرٹیلائزر اور سرسبز کھاد استعمال کرنے والے تمام کسانوں کو پنجاب گندم پیداوار کے مقابلے میں تینوں صوبائی پوزیشنز اور ضلعی سطح پر 120 میں سے 119 پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گندم کی پیداوار اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے اقدامات ملک کے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے گندم کے ایک ایک دانے کی خریداری یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ حکومت کسانوں کو معیاری بیج، جدید ٹیکنالوجی اور زرعی قرضوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متوازن کھادوں کے استعمال کے فروغ اور کسانوں کو جدید زرعی معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے میں فاطمہ فرٹیلائزر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور ملک کو غذائی تحفظ کے حوالے سے خودکفیل بنانے کے لیے حکومت، نجی شعبے، تحقیقی اداروں اور کسانوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، افتخار علی ساہو نے کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت اور غذائی تحفظ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت کسان دوست پالیسیوں اور بروقت زرعی اقدامات کے ذریعے انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے پنجاب کے نمایاں گندم کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور زرعی شعبے میں بہتر کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4,500 روپے
فی من مقرر کرنے کے اعلان اور کسان کارڈ کے ذریعے 15 اکتوبر سے اب تک 10 لاکھ کسانوں کو 150 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی سے کاشتکاروں کو معیاری بیج اور کھاد بروقت حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس سے گندم کی پیداوار میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا، “گزشتہ سال (25-2024)بھی سرسبز کھاد استعمال کرنے والے تمام کاشتکاروں نے صوبائی سطح پر تینوں پوزیشنز اور ضلعی سطح پر 120 میں سے 97 پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ اس سال کے نتائج گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ کامیابی متوازن کھادوں کے استعمال اور زرعی رہنمائی کے ذریعے گندم کی پیداوار بڑھانے کے امکانات کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ سرسبز کے ذریعے ہم کسانوں کو بہتر اور باخبر زرعی طریقے اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ وہ اپنی زمین کے ہر ایکڑ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں، اپنے معاشی حالات بہتر بنائیں اور پاکستان کے غذائی تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔”
ان نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بہتر زرعی طریقوں کے ذریعے ایک ایکڑ سے تقریباً دو ایکڑ کے برابر گندم حاصل کی جا سکتی ہے۔ سرسبز استعمال کرنے والے کامیاب کسانوں نے فی ایکڑ تقریباً 69سے 70من پیداوار حاصل کی، جبکہ پاکستان میں فی ایکڑ گندم کی اوسط پیداوار تقریباً 33 من ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کسانوں کو زرعی مشاورتی خدمات اور زمین کے تجزیے (سوئل ٹیسٹنگ) کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنی زمین کی غذائی ضروریات کو سمجھ کر بہتر فیصلے کر سکیں۔
فاطمہ فرٹیلائزر اپنی سرسبز مصنوعات، جن میں نائٹروفاس اور کیلشیم امونیم نائٹریٹ (CAN) شامل ہیں، کے ذریعے فصلوں کو متوازن غذائیت فراہم کرنے اور بہتر زرعی طریقوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ کسانوں کی پیداوار میں اضافہ ہو اور ملک کے غذائی تحفظ کو مضبوط بنایا جا سکے۔

