LOADING

Type to search

Karachi National

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) ہمل فارماسیوٹیکلز کے زیرِ اہتمام کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پنک ٹوبر آگاہی واکس اور رنز کا انعقاد

Share

کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی/لاہور/اسلام آباد: بریسٹ کینسر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے اور بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 31 اکتوبر کو ہمل فارماسیوٹیکلز کے زیرِ اہتمام کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ’’ہمل پنک ٹوبر‘‘ آگاہی مہم کے تحت خصوصی واکس اور رنز کا انعقاد کیا گیااس مہم کا بنیادی مقصد چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی بڑھانا، خواتین کو اپنی صحت کے حوالے سے باخبر کرنا اور بیماری کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھاتینوں شہروں میں منعقدہ سرگرمیوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس پیغام کو اجاگر کیا کہ بروقت تشخیص، باقاعدہ اسکریننگ اور مستند معالجین سے طبی مشاورت اس بیماری کے مؤثر علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر مختلف معروف اسپتالوں سے تعلق رکھنے والے ماہر امراضِ سرطان اور دیگر ڈاکٹروں نے بھی شرکت کی اور آگاہی مہم کی حمایت کی ہمل پنک ٹوبر مہم کے ذریعے ہمل فارماسیوٹیکلز نے بریسٹ کینسر کے خلاف مسلسل آگاہی پھیلانے، بروقت تشخیص کی حوصلہ افزائی کرنے اور ایک صحت مند اور باخبر معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »